22 نومبر، 2010، 4:28 PM

ایشیائی گیمز

چین میں ایران نے گيارہواں طلائی تمغہ جیت لیا ہے

چین میں ایران نے گيارہواں طلائی تمغہ جیت لیا ہے

چین میں ہونے والے ایشیائی گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ طلائی تمغے جیت لئے ہیں طالب نعمت پور نے گيارہواں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے ایشیائی گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ طلائی تمغے جیت لئے ہیں طالب نعمت پور نے ایران کو گيارہویں طلائی تمغہ سے ہمکنار کیا۔ طالب پور نے کشتی کے فائنل میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی کو پہلے ٹائم میں ایک صفر سے شکست دی اور دوسرے ٹائم میں 2 صفر سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا اس کشتی کے میدان میں ایران نے 3 طلائی تمغے حاصل کئے ہیں اور مجموعی طور پر ایران نے گيارہ طلائی تمغہ جیت کر چوتھی پوزشین میں ہے۔

News ID 1196683

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha